4 اگست، 2026، 10:15 AM

اسلام آباد میں ایران، پاکستان مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دسواں اجلاس ہوگا

اسلام آباد میں ایران، پاکستان مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دسواں اجلاس ہوگا

دو روزہ اجلاس میں آزاد تجارتی معاہدے، ٹرانزٹ سہولتوں اور سرحدی بنیادی ڈھانچے کی بہتری سمیت باہمی اقتصادی تعاون کے اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دسواں اجلاس 4 اور 5 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں دونوں ممالک کے اعلی حکام شرکت کریں گے۔

ایرانی وزارت صنعت، کان کنی و تجارت کے وزیر سید محمد اتابک ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچیں گے۔

اجلاس کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر پیش رفت، ٹرانزٹ نظام کو مزید آسان بنانے، سرحدی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اس اجلاس کو دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو وسعت دینے اور باہمی تجارت میں اضافے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

News ID 1940539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha